سائٹ ایسوسی ایشن کاکراچی کومنصفانہ حصہ دینے کا مطالبہ

سائٹ ایسوسی ایشن کاکراچی کومنصفانہ حصہ دینے کا مطالبہ

بنیادی سہولتوں پرتوجہ دینا وقت کی ضرورت ،عبدالرحمان فدا ، زبیر موتی والا

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمان فدا نے کہا کہ سائٹ کی صنعتیں اس وقت گیس کی شدید قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، بجلی کے زائد نرخوں اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں جس سے صنعتی سرگرمیاں اور ملکی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر سندھ نہا ل ہاشمی کے سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے پر انہوں نے کہا کہ کراچی کو قومی وسائل میں اس کا جائز اور منصفانہ حصہ دینے کا مطالبہ بھی دہرایا اور کہا کہ ملک کی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے شہر کے صنعتی انفرااسٹرکچر اور بنیادی سہولیات پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ محمد زبیر موتی والا نے حکومت پر زور دیا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے صنعتوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک کاروباری ماحول فراہم کیا جائے جبکہ بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلٹی سہولتوں کے نرخ خطے کے دیگر ممالک کے مساوی رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...