ٹی پی ایل انشورنس جاز ورلڈ ایکو سسٹم کا حصہ بن گئی
ڈیجیٹل انشورنس سہولیات کو ملک بھر میں وسعت دینے کا عزم
کراچی(بزنس ڈیسک)جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ میں کنٹرولنگ شیئرز کے حصول کا عمل مکمل ہونے کے بعدکمپنی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس کی بنیاد جدت، ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور پاکستان بھر میں انشورنس تک رسائی کو مزید وسعت دینے پر ہوگی۔دو دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران ٹی پی ایل انشورنس نے صارفین پر مرکوز جدت، مضبوط انڈر رائٹنگ، اور ایک مؤثر اومنی چینل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے خود کو پاکستان کی صفِ اول کی جنرل انشورنس کمپنیوں میں شامل کیا ہے ۔ جاز ورلڈ ایکو سسٹم کا حصہ بننا کمپنی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے ، جو اس کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے اور انشورنس سہولیات تک رسائی کو وسیع بنانے کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ انشورنس ایسی ہونی چاہیے جو سادہ، آسانی سے دستیاب ہو اور لوگوں کی روزمرہ ڈیجیٹل زندگی کا قدرتی حصہ بن جائے ۔ ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ مل کر ہمیں یہ موقع حاصل ہے کہ ہم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مالی تحفظ تک رسائی کے انداز کو تبدیل کریں۔ ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد امین الدین نے کہا کہ یہ ٹی پی ایل انشورنس کے لیے ایک نئے اور پُرجوش باب کا آغاز ہے ۔ جاز ورلڈ ایکو سسٹم کا حصہ بننے سے دونوں اداروں کی باہمی صلاحیتیں اور مشترکہ نقط نظر یکجا ہو رہے ہیں جس کا مقصد انشورنس کو مزید آسان، ذہین اور ہر فرد کی دسترس میں لانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments