چاندی کی قیمت 12 روپے کم، سونا 300 روپے تولہ مہنگا ہوگیا
کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے تک پہنچ گیا۔۔
، اسی طرح 10 گرام 24قیراط سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی 24 قیراط فی تولہ 12 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 297 روپے فی تولہ پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 53 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا، صرافہ ڈیلرز کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت اور عالمی اقتصادی صورتحال مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments