مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں ایکسپو فیصل آباد 2026 کا افتتاح
لاہور (آن لائن)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے ایکسپو سینٹر لاہور میں بطور مہمانِ خصوصی ایکسپو فیصل آباد 2026 کا افتتاح کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف صنعتی، تجارتی اور آئی ٹی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں پیش کی جانے والی مصنوعات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراعات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کاروبار دوست ماحول، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments