پٹرولیم ڈیلرز نے کارڈ کے ذریعے ادائیگی اہم ریلیف قرار دیدی
کراچی (کامرس رپورٹر)حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں سے متعلق ٹرانزیکشن چارجز میں کمی کے فیصلے کو پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرز کے لیے اہم ریلیف قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے مطابق نئے فیصلے کے تحت پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ایندھن کی فروخت پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کی زیادہ سے زیادہ حد فی لیٹر ایک روپیہ مقرر کرکے پٹرولیم ڈیلرز پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں مدد ملے گی پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل کارڈ ٹرانزیکشن پر 0.8 فیصد چارج وصول کیا جاتا تھا، جو موجودہ پٹرول کی قیمتوں کے حساب سے تقریباً 2 روپے 80 پیسے فی لیٹر بنتا تھا۔ ڈیلرز کا مؤقف تھا کہ یہ اضافی لاگت ان کے منافع پر براہ راست اثرانداز ہو رہی تھی، اسی لیے حکومت سے مسلسل اس میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا تھاایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین طارق حسن نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کارڈ ٹرانزیکشن چارجز میں کمی ان کے اہم مطالبات میں شامل تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments