سونا 11ہزار300روپے مزید مہنگا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 49ہزار 236، دس گرام 3لاکھ 85ہزار 147کاہوگیا
کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 113 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4268 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 11300 ہزار روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9688 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے پر جاپہنچی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 35 روپے کے اضافے سے 6659 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 277.72 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.75 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments