پاکستانی آم لینڈ پورٹ کے ذریعے سنکیانگ پہنچ گئے
کاشغر(این این آئی)پاکستان سے 2 ٹن آموں کی کھیپ رواں سال پہلی بار سنکیانگ پہنچ گئی۔ کسٹمز کلیئرنس کے بعد آم کاشغر اور ۔۔
کورلا کی مقامی منڈیوں میں فروخت کے لیے پہنچا دیے گئے جس سے خطے میں درآمدی تازہ پھلوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستانی آم چین اور پاکستان کے درمیان قائم ایک لینڈ پورٹ کے ذریعے سنکیانگ پہنچے ، جہاں کسٹمز حکام نے ان کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں کلیئر کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments