قومی اتحاد ہی چیلنجز سے نکلنے کا موثر ذریعہ ،اشرف بھٹی

قومی اتحاد ہی چیلنجز سے  نکلنے کا موثر ذریعہ ،اشرف بھٹی

لاہور (این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے قوم کو 79ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست ہمارے لیے تجدید عہد اور قومی یکجہتی کا دن ہے ،پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا ۔۔۔

جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے متحد ہونے کا عہد کرنا چاہیے ۔قومی اتحاد ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کا سب سے موثر ذریعہ ہے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔حکومت اور تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ملک کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ملکی معیشت کی مضبوطی، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ایمانداری اور محنت سے ادا کرنا ہوگی۔اشرف بھٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور اسے اقوام عالم میں مزید مضبوط مقام دے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...