اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا۔
اسٹیٹ بینک نے ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی پر میسرز الرحیم ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا لائسنس/اجازت نامہ فوری طور پر منسوخ کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق الرحیم ایکسچینج کمپنی اس کے صدر دفتر اور تمام ذیلی شاخوں کو کسی بھی حیثیت میں زرِ مبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments