ٹیکسٹائل برآمدات، 10مصنوعات سے 19.43ارب ڈالر حاصل
نٹ ویئر 4.97 ، تیار ملبوسات 4.29، بیڈ شیٹس 3.11ارب ڈالر، ویلتھ پاکستان
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی 10 بڑی برآمدی مصنوعات سے مالی سال 26-2025میں تقریباً 19.43 ارب ڈالر حاصل ہوئے جن میں نٹ ویئر 4.97 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اسکے بعد تیار ملبوسات سے 4.29ارب ڈالر اور بستر کی چادروں و دیگر مصنوعات سے 3.11ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق صرف ٹیکسٹائل کی ان تین اقسام سے تقریباً 12.37 ارب ڈالر حاصل ہوئے ، جو ان 10 بڑی برآمدی مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 64 فیصد بنتے ہیں۔مالی سال 2022 سے 2026 تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نٹ ویئر پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مصنوعات رہی۔ مالی سال 2022 میں اسکی برآمدات 5.121 ارب ڈالر تھیں، جو مالی سال 2023 میں کم ہو کر 4.437 ارب ڈالر اور مالی سال 2024 میں 4.408 ارب ڈالر رہ گئیں۔ تاہم مالی سال 2025 میں نٹ ویئر کی برآمدات دوبارہ بڑھ کر 5.010 ارب ڈالر ہوئیں، جبکہ مالی سال 2026 میں معمولی کمی کے ساتھ 4.966 ارب ڈالر رہیں۔تیار ملبوسات کی برآمدات میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مالی سال 2022 میں یہ برآمدات 3.905 ارب ڈالر تھیں، جو 2023 میں کم ہو کر 3.492 ارب ڈالر رہیں، تاہم اس کے بعد مسلسل اضافہ ہوا اور 2024 میں 3.564 ارب، 2025 میں 4129 ارب اور 2026 میں 4.288 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔بیڈ شیٹس اور متعلقہ مصنوعات کی برآمدات مالی سال 2022 میں 3.293 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2023 میں 2.692 ارب ڈالر رہ گئیں۔ بعد ازاں یہ برآمدات مالی سال 2024 میں 2.803 ارب، مالی سال 2025 میں 3.113 ارب ڈالر تک پہنچیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments