چاندی 72، سونا 800 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936،دس گرام 3 لاکھ 96 ہزار 893 کاہوگیا
کراچی (بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4404 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 72 روپے کے اضافے سے 7141 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.36 روپے کاہوگیا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.37 پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments