9ستمبر تک ملک بھر سے 22 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع، لنگڑیال

9ستمبر تک ملک بھر سے 22 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع، لنگڑیال

سیکشن سیون ای کے تحت لیاٹیکس واپسی کا طریقہ طے کیا جارہا، چیئرمین ایف بی آر

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن وفد کے درمیان اہم ملاقات کراچی میں ہوئی جس میں ٹیکس وصولیوں، انکم ٹیکس ریٹرن، آئی آر آئی ایس پورٹل کے تکنیکی مسائل، سیکشن سیون ای ، فیس لیس آڈٹ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکس جانچ کے نظام سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ سیکشن سیون ای کے ذریعے وصول کیے گئے ٹیکس کی واپسی کا طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکشن سیون ای کے تحت وصول ٹیکس کی واپسی کا عمل عدالتی فیصلے کی روشنی میں کیا جا رہا ہے ۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے اور آئی آر آئی ایس پورٹل سے متعلق تکنیکی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 9 ستمبر تک ملک بھر سے تقریباً 22 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن جمع ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے تک 17 لاکھ 24 ہزار ریٹرن جمع ہوئے تھے ۔ اس طرح رواں سال ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...