کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی منفی رجحان

کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی منفی رجحان

ایک ہفتے کے دوران انڈیکس 4ہزار 816پوائنٹس گرگیا، 2.75فیصد کمی ریکارڈ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 613ارب روپے کم ہوکر 19ہزار 15ارب روپے رہ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 2.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 4 ہزار 816 پوائنٹس کم ہوگیا، جبکہ ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 75 ہزار353 پوائنٹس اور کم ترین سطح 1 لاکھ 66 ہزار 141 پوائنٹس رہی۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 135 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں کمی ہوئی اور ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 613 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 15 ارب روپے رہ گئی۔کاروباری ماہرین کے مطابق ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیے جانے اور حصص کی فروخت کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...