کسان اتحاد: وزیراعظم سے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
کراچی(کامرس رپورٹر)کسان اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملک میں موجود تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ایکڑ پر گنے کی فصل اور چینی کی برآمد کے معاملے میں کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔
کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ اگر ملک میں ضرورت سے زائد چینی موجود ہے تو اسکی برآمد کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں، تاہم برآمد سے حاصل ہونے والے فوائد میں صرف شوگر ملز مالکان ہی نہیں بلکہ گنے کے کاشتکاروں کو بھی مناسب معاوضہ اور جائز حصہ ملنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments