انشورنس کمپنیوں نے 2025میں 10لاکھ کلیمز نمٹائے

انشورنس کمپنیوں نے 2025میں 10لاکھ کلیمز نمٹائے

کلیمز کی تفصیلات پہلی بار جاری، شفافیت کوفروغ ملے گا،ڈاکٹر کبیر سدھو صنعت کا پریمیم 15فیصد اضافے کے بعد 778ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کی ڈیٹا رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق انشورنس کمپنیوں نے سال 2025 کے دوران 10 لاکھ سے زائد کلیمز نمٹائے ، انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ادا کیے گئے کلیمز کا تفصیلی ڈیٹا پہلی مرتبہ جاری کیا گیا ہے ۔ایس ای سی پی کے مطابق سال 2025کے دوران لائف انشورنس سیکٹر میں مجموعی طور پر 410 ارب روپے کے کلیمز ادا کیے گئے جبکہ نان لائف انشورنس کمپنیوں نے 132 ارب روپے کے کلیمز نمٹائے ۔ لائف انشورنس کمپنیوں کی جانب سے وفات سے متعلق 33 ہزار سے زائد کلیمز ادا کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق نان لائف انشورنس کمپنیوں نے صحت اور حادثات سے متعلق 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد کلیمز نمٹائے جبکہ موٹر انشورنس کے 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد کلیمز ادا کیے گئے ۔ آگ اور املاک سے متعلق تقریباً 11 ہزار کلیمز بھی نمٹائے گئے ۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کے کلیمز کی تفصیلات پہلی مرتبہ جاری کرنے سے انشورنس شعبے میں شفافیت اور احتساب کو فروغ ملے گا۔ کلیمز کی بروقت ادائیگی بیمہ پالیسی ہولڈرز کے اعتماد کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ انشورنس کمپنیوں کی کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار عوام اور پالیسی ہولڈرز کو صنعت کی صورتحال سمجھنے میں مدد دیں گے ۔ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق انشورنس صنعت کا مجموعی پریمیم سال 2025 میں 15 فیصد اضافے کے بعد 778 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...