اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

368پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 169969پربند ہوا 59کروڑسے زائدحصص کے سودے ،کاروباری حجم 4.08فیصد زائد رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کے مابین تعلقات میں نرمی کی اطلاعات پر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کے رحجان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی، تاہم پرافٹ ٹیکنگ سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار اور 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی سطح کے استحکام میں مزاحمت کا سامنا رہا ۔دوسری جانب محدود تیزی کے سبب 51.11فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئی جب کہ حصص کی مالیت میں 37ارب 57کروڑ 25لاکھ 84ہزار 324روپے کا اضافہ ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 1892 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار اور 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی دو سطح عبور ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 368.92 پوائنٹس کے اضافے سے 169969پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 187.28پوائنٹس کے اضافے سے 50644پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 206پوائنٹس کے اضافے سے 102892 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 708 پوائنٹس کے اضافے سے 243608پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.08فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 59کروڑ 12 لاکھ 34ہزار 897 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 253 کمپنیوں کے حصص بھاو میں اضافہ، 195 میں کمی اور 47 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...