نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
اسلام آباد:(دنیا نیوز) افغان طالبان ریجیم کے نام نہاد وزیر برائے سرحدات کی جانب سے نورستان میں جاری لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کیے جانے پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان اور ان کے ترجمانوں کا سفید جھوٹ ہے، بے بنیاد الزامات کا مقصد افغانستان میں جاری اندرونی بغاوت، ظلم اور عدم استحکام سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی موجودہ حکومت غیر نمائندہ ہے اور افغان عوام پر بزورِ طاقت مسلط کی گئی ہے۔
وزارتِ اطلاعات نے افغان حکومت کے بیانات کو اپنی اندرونی ناکامیوں اور مایوسی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند افغان رہنما مبینہ طور پر پیسوں کے لالچ میں ’ہندوتوا‘ کے عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی سرپرستی اور سہولت کاری افغان طالبان کا غیر اسلامی عمل ہے، جبکہ پیسوں کی خاطر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ افغان طالبان ریجیم کا ’’کرائے کے ایجنٹوں‘‘ والا طرزِ عمل افغانستان کو تباہی کے راستے پر لے جا رہا ہے اور یہ طرزِ عمل عزت و وقار سے مکمل طور پر عاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments