حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 387 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت یکم اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...