ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق اکتوبر میں 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3296 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ستمبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 3052 روپے تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments