مریدکے میں جی ٹی روڈ پر فائرنگ سے ایکسین واپڈا جاں بحق

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے مریدکے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایکسین واپڈا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایکسین واپڈا رب یار سرکاری گاڑی میں مریدکے جی ٹی روڈ سے لاہور جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رب یار گزشتہ دو سال سے مریدکے میں ایکسین واپڈا کے طور پر تعینات تھے اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...