آزاد کشمیر کے عوام کیلئے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
راولاکوٹ: (دنیا نیوز) راولاکوٹ کے نواحی علاقے میں دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے مجموعی طور پر 555 مقامی مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
راولاکوٹ میں فسادی جتھے کے احتجاج کے باعث شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مریضوں کو مفت طبی معائنہ، علاج اور طبی مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
شہریوں نے مشکل حالات میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments