امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر برنی سینڈرز نے لکھا کہ امریکی عوام اور قانون ساز اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور ان کے بقول سینیٹ میں حالیہ ووٹنگ اس رجحان کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2024 میں، میں نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے ووٹنگ کرائی تھی، 2024 میں میری حمایت صرف 11 سینیٹرز نے کی تھی، آج اسرائیل کے اقدامات کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 47 سینیٹرز نے ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام کی آواز سنیں، اسرائیل کو مزید فوجی امداد نہیں دی جانی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...