سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد اور امیر قطر نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔
محمد بن سلمان اور شیخ تمیم نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments