وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملے اور ان سے امیگریشن کے طریقۂ کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی۔

محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو گئی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، تاہم نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات کے حامل مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...