وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب ایک عظیم الشان جلسے کی شکل اختیار کر گئی، جس میں صوبائی صدر جنید اکبر، پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی، شفیع جان، میاں عمر، عدیل اقبال، پشاور کے منتخب اراکین اسمبلی و پارٹی قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس 1.6 ارب روپے کی لاگت سے صرف 90 روز میں مکمل کیا گیا، جس کی مجموعی لمبائی 500 میٹر اور بیرل 130 میٹر طویل ہے۔
منصوبے میں 665 پائلز اور دو لین پر مشتمل انڈر پاس شامل ہے، جو ڈی ٹور روڈ (باڑہ سائیڈ) سے رنگ روڈ کی جانب ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گا۔
منصوبے کی تکمیل سے حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے مسائل میں کمی، آمدورفت میں آسانی اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments