پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر چیمبر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پارلیمانی امور پر مشاورت کا اجلاس ہوا۔

سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور بلال اظہر کیانی موجود تھے، مختلف شعبوں کے سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں بلایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے متعلق فنانس کے معاملات اور قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس بلائے جانے اور ایوان کی کارروائی سے متعلق اتحادی ارکان سے بھی بات ہوئی۔

اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی اور لائف انشورنس نیشنلائزیشن بل پر بھی مشاورت ہوئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...