سونا 4300 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

سونا 4300 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 636،دس گرام 3 لاکھ 78 ہزار 631 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر کے اضافے سے 4191 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار336 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 6,578 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کی کمی سے 277.11 روپے پر بندہوا۔یاد رہے کہ منگل کومقامی کرنسی 277.12 روپے پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...