ڈی آئی بی پاکستان کی سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کا افتتاح
مقامی کمیونٹی کا خیرمقدم،پہلے ہی روز برانچ کو بھرپور پذیرائی حاصل
کراچی(بزنس ڈیسک)ملک میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے جاری وسیع پیمانے پر توسیعی اقدام کے تحت ڈی آئی بی پاکستان نے نیومیٹرو سٹی، سرائے عالمگیر میں نئی برانچ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ نمایاں مقام پر قائم کی گئی برانچ کا مقامی کمیونٹی کی خیرمقدم کیا اور افتتاح کے پہلے ہی روز برانچ نے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔ڈی آئی بی پاکستان کے جاری توسیعی منصوبے ملک کے تیزی سے ترقی کرتے تجارتی مراکز میں اپنی موجودگی بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے بینک اپنی ڈیجیٹل بینکاری سہولتوں کے ساتھ فزیکل نیٹ ورک کو بھی وسعت دے رہا ہے تاکہ ملک بھر کی مختلف کمیونیٹیز کو بین الاقوامی معیار کی بینکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔
برانچ کا افتتاح ڈی آئی بی پاکستان کے سی ای اومحمد علی گل فراز نے سرائے عالمگیر اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماؤں، کمیونٹی نمائندگان اور دیگر اہم شراکت داروں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی آئی بی غیر معمولی رفتار سے ترقی کررہا ہے ۔ گزشتہ سال کی مستحکم پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم رواں سال مزید 75 برانچیں کھولنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہمارا مقصد ملک کے ہر خطے میں ایک مضبوط و جامع نیٹ ورک قائم کرنا اور اپنے معزز صارفین کو بین الاقوامی معیار کی بینکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments