آئی آر آئی ایس سسٹم کے مسائل حل کیے جائیں، ٹیکس بار

آئی آر آئی ایس سسٹم کے مسائل حل کیے جائیں، ٹیکس بار

پورٹل سست روی کا شکار ، ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایف بی آر کو خط

کراچی( بزنس رپورٹر) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اور آئی آر آئی ایس پورٹل میں موجود تکنیکی مسائل کے حوالے سے ایف بی آر کو خط لکھ دیا ۔ٹیکس بار نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ آئی آر آئی ایس سسٹم کے مسائل فوری دور کیے جائیں اور ٹیکس ایئر 2026 کے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مناسب توسیع کی جائے۔کراچی ٹیکس بار نے اپنے خط میں کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ایئر 2026 کا ریٹرن فارم تاخیر سے 2 ستمبر کو جاری کیا گیا جس کے باعث ٹیکس دہندگان اور ٹیکس ماہرین کو ریٹرن کی تیاری اور بروقت فائلنگ کے لیے محدود وقت ملا۔ خط کے مطابق آئی آر آئی ایس پورٹل اس وقت خراب اور سست روی کا شکار ہے ، جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیکس بار نے کہا کہ نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ٹیکس دہندگان سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ اور اضافی معلومات طلب کی جارہی ہیں۔نئے فارم میں گاڑیوں، جائیداد، بینک اکاؤنٹس اور شیئر ہولڈرز سمیت مختلف تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...