ریفائنریوں کی جدید کاری، 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
یورو فائیو معیار کا صاف ایندھن تیار کیا جاسکے گا،اوورسیز انویسٹرزچیمبر
کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی قیادت میں ریفائنریوں کی جدید کاری کے منصوبے کو عملی شکل دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ او آئی سی سی آئی کے مطابق ریفائنریوں کی جدید کاری کا منصوبہ کئی دہائیوں سے زیرِ التوا تھا،تاہم مسلسل حکومتی کوششوں اور نجی شعبے کے تعاون سے اب اس پر عملدرآمد شروع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ریفائنریوں کی جدید کاری کے معاہدوں سے پاکستان میں تقریباً 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ ملک میں یورو فائیو معیار کا صاف ستھرا پٹرولیم ایندھن تیار کیا جاسکے گا۔ منصوبے سے پاکستان کی مقامی تیل صاف کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا اور فرنس آئل کی پیداوار میں نمایاں کمی آئے گی۔ او آئی سی سی آئی کے مطابق ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سے پاکستان کو سالانہ تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت بھی ہوسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments