ای ایف ایس درآمدات کی سخت نگرانی کا نظام بنانے کا مطالبہ

ای ایف ایس درآمدات کی سخت نگرانی کا نظام بنانے کا مطالبہ

ڈیجیٹل ٹریکنگ اور ریکنسیلی ایشن سسٹم قائم کیا جائے ، چیئرمین سلیم ولی محمد

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے )نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم (ای ایف ایس)کے تحت درآمد کیے جانے والے ڈائز اور کیمیکلز کے ممکنہ غلط استعمال اور مقامی مارکیٹ میں منتقلی کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کا نظام بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کو لکھے گئے خط میں تجویز دی کہ درآمد شدہ خام مال کی نقل و حرکت اور استعمال پر نظر رکھنے کے لیے ڈیجیٹل ٹریکنگ اور ریکنسیلی ایشن سسٹم قائم کیا جائے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ای ایف ایس کی سہولتیں اپنے مقررہ مقصد کے لیے ہی استعمال ہوں۔ چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے ٹیکسٹائل ڈائز اور کیمیکلز بالخصوص پی سی ٹی 3204.1600 کے تحت درآمد ہونے والے ری ایکٹیو ڈائز کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی کڑی جانچ ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...