ابھی مائیکرو فنانس بینک کا راولپنڈی چیمبر کیساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان

ابھی مائیکرو فنانس بینک کا راولپنڈی چیمبر کیساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فنانس بینک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو مالیاتی سہولیات تک رسائی بہتر بنا کر اور کاروبار میں وسعت کے لئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر راولپنڈی چیمبرکے صدر عثمان شوکت اور ابھی مائیکرو فنانس بینک کے چیف کمپلائنس آفیسر مبشر شاہانی نے دستخط کیے ۔اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد مالیاتی حل فراہم کرکے ایس ایم ای کے شعبے کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانا ہے جس سے کاروباروں کو اپنے آپریشنز کو وسعت دینے ، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور ترقی کے لیے درکار مالیاتی وسائل تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ اس شراکت داری کے ذریعے ابھی مائیکرو فنانس بینک اور راولپنڈی چیمبرایک زیادہ مضبوط مالیاتی کاروباری ماحولیاتی نظام کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔دستخط کی اس تقریب میں ابھی مائیکرو فنانس بینک کی سینئر مینجمنٹ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت نے شرکت کی جو بامعنی شراکت داری کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں اداروں کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ابھی مائیکرو فنانس بینک کاروباروں کو ترقی دینے کے قابل بنانے، مواقع پیدا کرنے، اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ذریعے مالیاتی شمولیت کے لیے اپنے عزم کو آگے بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...