ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کی پیکیجز گروپ کو فروخت کا عمل مکمل
لاہور(بزنس ڈیسک)ایکزو نوبل نے ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کی آئی جی آئی انوسٹمنٹس (پرائیویٹ)لمیٹڈ کوفروخت مکمل کرلی ہے، جو پاکستان کے مختلف کاروباری شعبوں میں کام کرنے والے معروف پیکیجز گروپ کا حصہ ہے۔
اس فروخت کی مجموعی انٹرپرائز ویلیو تقریباً 50 ملین یورو (16.2 ارب )ہے جبکہ اس کی EV/EBITDA ویلیو14 گنامقرر کی گئی ہے ۔ اس معاہدے میں پاکستان میں ایکزو نوبل کے ڈیکوریٹو پینٹس اور لیکوئڈ کوٹنگز کے کاروبار شامل ہیں۔ ایکزو نوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرGreg Poux-Guillaumeنے کہا کہ اس ڈیل کی تکمیل ہماری جاری اسٹریٹجک پورٹ فولیو ریویو پر عمل درآمد میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ پیکیجز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سید حیدر علی نے کہا کہ م ایکزو نوبل پاکستان کو پیکیجز گروپ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ ڈیل پاکستان میں اعلیٰ معیار کے کاروبار، مضبوط مارکیٹ پوزیشن رکھنے والے معتبر برانڈز اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت رکھنے والے اداروں کی تعمیر اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔یہ فروخت ایکزو نوبل کی جاری پورٹ فولیو ری فوکس کا حصہ ہے جس کا موجودہ مرکز جنوب مشرقی ایشیا میں کمپنی کے ڈیکوریٹو پینٹس کے کاروبار ہیں۔ اس سے قبل دسمبر 2025 میں اکزو نوبل انڈیا لمیٹڈ کی فروخت بھی مکمل کی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments