چاندی 50،سونا3ہزار روپے سستا، ڈالر کی قدرکم

چاندی 50،سونا3ہزار روپے سستا، ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 38ہزار636،دس گرام 3لاکھ 76ہزار 59کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالرکی قدرمزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4161 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار636 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 6528 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.10 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کومقامی کرنسی 277.11 پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...