ویکس نیٹ کا پہلا ایڈیشن ،کاروباری خواتین کا اہم مشاورتی اجلاس

 ویکس نیٹ کا پہلا ایڈیشن ،کاروباری خواتین کا اہم مشاورتی اجلاس

کوئٹہ(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) ریجنل آفس کوئٹہ میں ویکس نیٹ(WEXNET)کی پہلی ایڈیشن کوئٹہ کے انعقاد کے سلسلے میں کاروباری خواتین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس کی صدارت ڈائریکٹرٹڈاپ ریجنل آفس کوئٹہ، نور علی اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں کوئٹہ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری خواتین نے شرکت کی اورویکس نیٹ کوئٹہ کے انعقاد، خواتین کاروباری افراد کی شرکت، مصنوعات کی نمائش، مارکیٹ لنکیجز اور کاروباری مواقع کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹڈاپ ریجنل آفس کوئٹہ نور علی اچکزئی نے کہا کہ خواتین کاروباری افراد ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکس نیٹ کوئٹہ کے ذریعے خواتین کو اپنی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو نمایاں کرنے ، نئے کاروباری روابط قائم کرنے اور قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ ویکس نیٹ کوئٹہ اسی سلسلے کی ایک اہم کاوش ہے جس کے ذریعے بلوچستان کی خواتین کاروباری افراد کو وسیع تر مارکیٹ سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...