ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے عملی روڈ میپ پر کام کریں گے ، اپٹما چیئرمین

ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے عملی روڈ میپ پر کام کریں گے ، اپٹما چیئرمین

لاہور(آئی این پی )اپٹما کے نو منتخب چیئرمین اسد شفیع نے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے عملی روڈ میپ پر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

 اسد شفیع نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت رواں سال مزید 3ارب ڈالر برآمدات کر سکتی ہے ، ٹیکسٹائل برآمدات آئندہ دو سے تین سال میں 10 ارب ڈالر بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اپٹما چیئرمین نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت کو مسابقتی اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کیا جائے ، پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کا حصہ 80 فیصد سے زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپٹما برانڈز اور ریٹیلرز کو شامل کرکے پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...