پاکستان میں معیشت کاگیٹ وے بننے کی بھرپور صلاحیت، میاں کاشف

پاکستان میں معیشت کاگیٹ وے بننے کی بھرپور صلاحیت، میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم جغرافیائی محل وقوع اور ٹرانزٹ تجارت کی صلاحیت اسے ایک اہم علاقائی تجارتی راہداری میں تبدیل کرسکتی ہے.

 جس سے جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطی کے درمیان رابطوں میں اضافہ، برآمدات و سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطی کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث ٹرانزٹ تجارت، گوداموں، نقل و حمل اور لاجسٹکس کی خدمات کے لیے غیر معمولی مواقع رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو جدید ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی تعمیر، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور کسٹمز کے طریقہ کار کو آسان بنانے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ علاقائی تجارتی سامان کی بلاتعطل نقل و حرکت ممکن ہوسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...