مرکنٹائل ایکسچینج میں132,864لاٹس کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں132,864لاٹس کا کاروبار

کاروباری مالیت 34.967ارب رہی ،سونا سرفہرست رہا،رپورٹ

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 34.967 ارب روپے رہی،جبکہ مجموعی طور پر 132,864 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (22.431 ارب روپے )میں ہوا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.400 ارب روپے )، خام تیل (1.975 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (1.961 ارب روپے )، چاندی (1.621 ارب روپے )، تانبہ (803.382 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500(658.586 ملین روپے )، پلاٹینم (391.474 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (185.168 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (172.506 ملین روپے )، قدرتی گیس (58.959 ملین روپے )، پلیڈیم (32.957 ملین روپے ) اور ایلومینم (7.194 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں85 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...