فرانس:تعلیمی سہولیات کیلئے ہائی سکول طلباکاملک گیراحتجاج

فرانس:تعلیمی سہولیات کیلئے ہائی سکول طلباکاملک گیراحتجاج

ساڑھے 4لاکھ افرادشریک ہوئے :منتظمین،پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں فرانس میں طلباپرتشدد،ایران نے فرانسیسی سفیرکووزارت خارجہ طلب کرلیا

پیرس،تہران(اے ایف پی) فرانس میں سکولوں کے کلاس رومز کے حالات بہتر بنانے کے مطالبے پر طلبا کی قیادت میں ملک گیر احتجاج کیا گیا،طلباسکولوں کی ابتر صورتحال اور بہتر سہولیات کے مطالبات کے لیے سڑکوں پر ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 56 ہزار افراد نے شرکت کی۔ پیرس میں مظاہرین کی تعداد 56 ہزار رہی۔ احتجاج میں والدین، اساتذہ اور یونین کارکنوں نے بھی ہائی سکول طلبا کا ساتھ دیا، پیرس کے مرکزی ریپبلک اسکوائر میں مظاہرین نے صدر ایمانوئل سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف بھی نعرے لگائے ۔ منتظمین نے ملک بھر میں شرکا کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار اور پیرس میں ایک لاکھ بتائی ہے ۔ طلبا اور ان کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ سکولوں میں کلاس رومز کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور تعلیمی ماحول کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے بعد 488 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 43 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ،صورتحال کے پیش نظر صدر ایمانوئل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،ادھر ایران نے فرانس میں بہتر تعلیمی سہولیات کا مطالبہ کرنے والے طلبامظاہرین کے خلاف مبینہ تشدد پر فرانسیسی سفیر پیئر کوشارڈ کو وزارت خارجہ طلب کرلیا۔تہران نے فرانسیسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...