انتخابات:ٹرمپ تشہیری اخراجات ذاتی رقم سے ادا کرینگے

 انتخابات:ٹرمپ تشہیری اخراجات ذاتی رقم سے ادا کرینگے

ٹرمپ نے یہ فیصلہ سرکاری ٹیکس کی رقم سے اپنی تشہیرپرتنقید کے بعد کیا تشہیر کیلئے ایم اے جی اے کے نام سے جمع فنڈز استعمال کئے جائیں گے فرانس احتجاج سکولوں کا معاملہ نہیں، اسلام کے قبضے کی کوشش :ٹرمپ

 واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی تشہیری مہم کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے یہ فیصلہ سرکاری ٹیکس کی رقم سے اپنی تشہیر پر مبنی ٹی وی اشتہارات چلانے پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ ’’پیٹریاٹک ایڈز‘‘ سمیت دیگر اشتہارات کے اخراجات خود برداشت کریں گے ،اس مقصد کے لیے ایم اے جی اے کے نام سے جمع کیے گئے فنڈز استعمال کریں گے ۔علاوہ ازیں  ٹرمپ نے فرانس میں جاری طلبا احتجاج کو اسلام اور بڑے پیمانے پر ہجرت سے جوڑ دیا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ فرانس میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بے قابو بڑے پیمانے کی ہجرت کا نتیجہ ہے ، یہ سکولوں کا معاملہ نہیں بلکہ اسلام کے فرانس پر قبضے کی کوشش ہے ۔ ٹرمپ کے اتحادی گلین بیک نے مظاہروں کو مغرب کے لیے واضح انتباہ قرار دیا، جبکہ دائیں بازو کے مبصر ڈیو روبن نے بھی فرانسیسی احتجاج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال امریکامیں بھی پیدا ہوسکتی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...