ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرادیا

 ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرادیا

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرادیا قومی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا

عجمان(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔قومی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، منیبہ علی اور گل فیروزہ نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں۔عجمان میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے ۔جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 59 جبکہ گل فیروزہ 54 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم نے سپر سکسز مرحلے میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...