ایشیا کپ رائزنگ سٹارز،پاکستانی کپتان نے ریفری کی غلطی پکڑ لی

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز،پاکستانی کپتان نے ریفری کی غلطی پکڑ لی

دوحہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اے اور بھارت اے کے درمیان میچ میں ٹاس کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے ریفری کی غلطی پکڑ لی۔

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان 'اے ' اور بھارت 'اے ' کے درمیان میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر میچ ریفری نے سکے کا نتیجہ غلط قرار دے دیا۔ٹاس کے دوران پاکستانی کپتان عبدالصمد نے 'ہیڈز' کی کال دی۔ سکہ زمین پر گرا تو واضح طور پر ہیڈز آیا، تاہم میچ ریفری نے غلطی سے بھارت کو ٹاس جیتنے کا حقدار قرار دے دیا۔عبدالصمد نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے سکے کا معائنہ کیا اور مائیک پر بتایا کہ سکہ ہیڈز پر گرا ہے ۔ ان کی نشاندہی کے بعد میچ ریفری کو فیصلہ واپس لینا پڑا اور ٹاس پاکستان کے نام رہا۔ بعد ازاں عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...