مصنوعی سیارچوں کے سبب رات کا آسمان تبدیل ہونیکا انکشاف

مصنوعی سیارچوں کے سبب رات کا آسمان تبدیل ہونیکا انکشاف

لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین کے گرد گردش کرنے والے ہزاروں فعال مصنوعی سیارچے رات کے آسمان کا منظر تبدیل کر رہے ہیں۔

برطانوی کمپنی ایکیو کمپوننٹس کی جانب سے کیے گئے تجزیے کے دوران اکتوبر میں مسلسل سات راتوں تک زمین کے مدار میں 2000 کلومیٹر سے کم بلندی پر موجود 15 ہزار سے زائد فعال مصنوعی سیارچوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے مطابق رات کے کسی بھی وقت 700 سے زائد مصنوعی سیارچے برطانیہ کے آسمان سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ یہ تعداد ان ستاروں سے بھی زیادہ ہے جو درمیانے درجے کی روشنی کی آلودگی والے علاقوں میں عام طور پر انسانی آنکھ سے دکھائی دیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران برطانیہ کا رات کا آسمان اتنا تبدیل ہو چکا ہے جتنا اس سے پہلے کے 60 برسوں میں بھی نہیں ہوا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...