پولینڈ،فوج میں شامل ہوکر جنگ کا حصہ بننے والا ریچھ

 پولینڈ،فوج میں شامل ہوکر جنگ کا حصہ بننے والا ریچھ

وارسا(نیٹ نیوز)سگریٹ، الکحل اور باکسنگ کو پسند کرنے والا ایک ریچھ دوسری جنگ عظیم کے دوران اتحادی افواج کا حصہ تھا۔

اس ریچھ کا نام ووجٹیک تھا جو شامی نژاد بھورا ریچھ تھا اور دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کی فوج میں باقاعدہ سپاہی کے طور پر شامل رہا۔پولینڈ کے فوجیوں نے اس ریچھ کو 1943 میں ایران کے ایک علاقے میں دریافت کیا تھا، جسے ایک ایک چرواہا بوری میں ڈال کر لے جا رہا تھا۔اس وقت ووجٹیک کی ماں کو شکاریوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور فوجیوں نے چند چیزیں دیکر ریچھ کے بچے کو گود لے لیا۔ ریچھ بہت تیزی سے فوجی یونٹ کی زندگی کا حصہ بن کر فوجیوں کے قریب ہوگیا اور اس وقت اسے ووجٹیک کا نام دیا گیا۔ ریچھ کو فوجی کی طرح مارچ کرنے یا سیلوٹ کرنے کی تربیت دی گئی جبکہ وہ اکثر فوجیوں کے ساتھ ریسلنگ، باکسنگ یا دوڑنے جیسی سرگرمیوں کا حصہ بھی بنتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...