ننھے پرندے نے 4دن میں 5,700کلومیٹر سفر طے کرلیا

ننھے پرندے نے 4دن میں 5,700کلومیٹر سفر طے کرلیا

صومالیہ (نیٹ نیوز)صرف 150 گرام وزن رکھنے والے ایک ننھے پرندے نے محض 4 دن اور 5 گھنٹوں میں 5 ہزار 700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے سب کو حیران کردیا۔

امُر فالکن نامی اس پرندے نے پورے سفر کے دوران نہ آرام کیا اور نہ خوراک کے لیے کہیں رکا، بلکہ مسلسل پرواز کرتے ہوئے افریقی ملک صومالیہ کے ساحل تک پہنچ گیا۔دنیا میں ہجرت کرنے والے پرندوں کی بعض اقسام ہر سال ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہیں، لیکن امر فالکن کا سفر غیرمعمولی ہے جس نے سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا۔سیٹلائٹ ٹریکنگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، الانگ نامی نوجوان پرندے امُر فالکن نے صرف 101 گھنٹوں میں 5,700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے افریقی ملک صومالیہ کے ساحل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...