قدیم رومی لائبریری صدی بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان

قدیم رومی لائبریری صدی بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر کی مشہور تاریخی اسکندریہ لائبریری کے بعد قدیم دنیا کے اہم کتب خانوں میں شمار ہونے والی روم کی اُلپیا لائبریری کو بحال کر دیا گیا ہے ، جسے رواں ہفتے عوام کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے ۔

اس تاریخی کتب خانے کے آثار رومی شہنشاہ ٹریجن کے فورم میں واقع ہیں جہاں مشہور ٹریجن کالم بھی موجود ہے ۔ یہ کالم شہنشاہ ٹریجن کی ڈیشین جنگوں میں فتوحات اور موجودہ رومانیہ پر رومی سلطنت کے قبضے کی یادگار ہے ۔اُلپیا لائبریری تقریباً ایک صدی سے عوام کی رسائی سے باہر تھی۔ ماہرین آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ قدیم زمانے کے اہم ترین علمی مراکز میں سے ایک تھی جہاں کتابوں اور تاریخی دستاویزات کا وسیع ذخیرہ موجود تھا۔روم کے محکمہ ثقافتی ورثہ کے سربراہ اور ماہرِ آثارِ قدیمہ کلاڈیو پیرسی پریسچے نے کہا کہ یہ لائبریری بھی قدیم دنیا کے اہم ترین کتب خانوں میں شمار ہوتی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...