چڑیا گھر میں سیاح کی ٹوپی نگلنے سے دریائی گھوڑا ہلاک

 چڑیا گھر میں سیاح کی ٹوپی نگلنے سے دریائی گھوڑا ہلاک

اوہائیو (نیٹ نیوز)امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں 9 سالہ فیونا سیاح کی بُنی ہوئی ٹوپی غلطی سے نگلنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

فیونا کی موت سے تقریباً 11 روز قبل ایک سیاح نے غلطی سے دریائی گھوڑے کے احاطے کے قریب اپنی ٹوپی ہوا میں اچھال دی تھی۔ٹوپی اوپر لگے پنکھے سے ٹکرانے کے بعد فیونا کے احاطے میں جا گری، جہاں اس نے اسے نگل لیا۔ ابتدا میں فیونا میں کوئی غیر معمولی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم کچھ ہی وقت بعد اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور اس کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی۔چڑیا گھر کے ماہرینِ حیوانات نے فیونا کی جان بچانے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ٹوپی اس کے معدے سے تقریباً 25 فٹ آگے آنتوں میں پھنس گئی تھی۔ دریائی گھوڑے کے بڑے جسم اور پیچیدہ جسمانی ساخت کے باعث آپریشن ممکن نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...