ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست
شاہینوں کی بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ٹاس پر قومی کپتان عبدالصمد کے ریفری کی غلطی پکڑ نے کے بعد فیصلے کی تصحیح
دوحہ(سپورٹس ڈیسک)اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے آٹھویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی ہے ۔دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 313 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت، حسن نواز اور فرحان یوسف نے نصف سنچریاں سکور کیں۔حسن نواز نے 79، معاذ صداقت نے 59 ،فرحان یوسف نے 56 رنز کی اننگز کھیلی،بھارت اے کی جانب سے پرنس یادیو، ہرشت رانا، سورینش شیڈگے اور وپراج نگم نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم49.1 اوورز میں 265 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے تلک ورما نے سنچری سکور کی جبکہ ابھیشک شرما 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ پاکستان شاہینز نے بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو دباو میں رکھا، حسن نواز اور علی رضا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آوؤٹ کیا، سفیان اور احمد دانیال نے بھی 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان عبدالصمد نے ہیڈ کی کال دی، تاہم میچ ریفری نے ابتدائی طور پر ٹیل آنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹاس بھارت اے کے حق میں قرار دے دیا۔پاکستانی کپتان عبدالصمد نے فوری طور پر میچ ریفری کی توجہ اس جانب دلائی کہ ٹاس میں ہیڈ آیا ہے ، جس کے بعد فیصلے کی تصحیح کرتے ہوئے ٹاس پاکستان شاہینز کے حق میں قرار دے دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments