چاندی 100، سونا 3100 روپے سستا، ڈالر کی قدر کم

چاندی 100، سونا 3100 روپے سستا، ڈالر کی قدر کم

تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار436،دس گرام3 لاکھ 72 ہزار 458 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر کی کمی سے 4119 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 6488 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.02 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کومقامی کرنسی 277.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...