مرکنٹائل ایکسچینج میں 29 ارب روپے کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا ،مالیت 19ارب رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں منگل کو دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 29.962 ارب روپے رہی جبکہ 136,534 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (19.146 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (3.380 ارب روپے )، خام تیل (2.374 ارب روپے )، چاندی (1.155 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (1.076 ارب )، تانبہ (742.894 ملین روپے )، پلاٹینم (541.593 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (510.836 ملین )، برینٹ خام تیل (412.690 ملین )، قدرتی گیس (93.358 ملین )، جاپان ایکویٹی 225 (58.665 ملین )، ڈاؤ جونز (57.343 ملین روپے )، پلیڈیم (32.485 ملین ) اور ایلومینم (5.413 ملین روپے )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments